الٰہی خیر کرنا عشق کی منزل پریشاں ہے
الٰہی خیر کرنا عشق کی منزل پریشاں ہے
ادھر ہے اضطراب دل ادھر قاتل پریشاں ہے
سنا نالہ جو کرتے مجھ کو غیروں سے یہ فرمایا
وحی آواز ہے یہ جس سے میرا دل پریشاں ہے
نگاہ ناز نے مقتل بنا رکھا ہے عالم کو
کوئی دم توڑتا ہے اور کوئی بسمل پریشاں ہے
بگولہ جب کوئی اٹھا سبا صحرا میں چلائی
غبار قیس تھم جا پردۂ محمل پریشاں ہے
نہ جانے کب میسر ہو وصال یار اے مننؔ
کہ اس کے ہجر میں اپنا دل بسمل پریشاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.