Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر چمن طیبہ کی پاکیزہ ہوا دینے لگا

مبین علوی

ہر چمن طیبہ کی پاکیزہ ہوا دینے لگا

مبین علوی

MORE BYمبین علوی

    ہر چمن طیبہ کی پاکیزہ ہوا دینے لگا

    جو کھلا غنچہ وہ بوئے مصطفیٰ دینے لگا

    مطلعِ انوار سے وہ نور کی بارش ہوئی

    گرم صحرا قلب کو ٹھنڈی ہوا دینے لگا

    اُن کا آنا کیا ہوا یہ بزمِ دنیا سج گئی

    ذرہ ذرہ دونوں عالم کا ضیا دینے لگا

    کس کی آمد نے ہماری کج روی پر کی نظر

    کون آکر منزلوں کا راستا دینے لگا

    پھر تڑپ اٹھا کلیجہ یاد اُن کی آ گئی

    جو بھی آنسو آنکھ سے نکلا مزا دینے لگا

    اللہ اللہ اس خرامِ ناز کا طرزِ خرام

    روشنی منزل بہ منزل نقش پا دینے لگا

    ایک دن جائیں گے ہم سرکار کے در پر مبینؔ

    یہ یقیں در پردہ مجھ کو حوصلہ دینے لگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے