ہمن اسرار وحدت کا نفی اثبات میں دیکھا
ہمن اسرار وحدت کا نفی اثبات میں دیکھا
سراسر نور بے رنگی ظہوراً ذات میں دیکھا
نفی جب تک نہ ہو ہرگز نہ پاوے ذوق اثباتی
اسی شطرنج کا ہم جیتنا اب مات میں دیکھا
کوئی جو ہو رہا عاشق الکھ بیچوں منزہ پر
اروپ او روپ کا اس نے لقا لمحات میں دیکھا
نہ ہووے بوالہوس راغب پیالے کا بہ پنداری
کہ جام و تیغ ہم واللہ سجن کے ہاتھ میں دیکھا
کسی منصور سے پوچھا سبب افشائے معنی کا
کہا میں مطلب والا ابھی اس بات میں دیکھا
یہ بیدلؔ سن فی انفسکم اس معشوق ہمدم سے
کہ ہم مصباح احدیت اسی مشکات میں دیکھا
- کتاب : بیدل جو اردو کلام (Pg. 108)
- Author : فقیر قادر بخش بیدل
- مطبع : سچائی اشاعت گھر، پاکستان (1997)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.