یاد تری ہے میرے جی کے ساتھ
یاد تری ہے میرے جی کے ساتھ
کچھ تو الفت ہے زندگی کے ساتھ
کہتے ہیں کیسی بے رخی کے ساتھ
کیوں بنا ہے کوئی کسی کے ساتھ
کچھ کہا تو کرو ٹھکانے کی
بات جو ہے وہ دل لگی کے ساتھ
رہ گیا کہہ کے میں ارے کوئی
لے اڑا دل ہنسی ہنسی کے ساتھ
تنکے چنتے ہیں نازنیں ہو کر
بانکپن بھی ہے نازکی کے ساتھ
واعظو حور تم ہی لے لینا
ہم رہیں گے کسی پری کے ساتھ
ہم نہیں جب تو کچھ نہیں ہے قمرؔ
سارے جھگڑے ہیں زندگی کے ساتھ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 249)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.