Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بہت خوش ہے مجھے وہ یاد کر کے

رہبر مصباحی

بہت خوش ہے مجھے وہ یاد کر کے

رہبر مصباحی

MORE BYرہبر مصباحی

    بہت خوش ہے مجھے وہ یاد کر کے

    بھری دنیا میری برباد کر کے

    جلا کر پر میرے صیاد مجھ کو

    سزا دیتے ہیں کیوں آزاد کر کے

    جلانے کی ضرورت کیوں پڑی تھی

    نشیمن کو مرے آباد کر کے

    صنم اپنا جو ٹھہرا سنگ مورت

    تو پھر کیا ہوگا یوں فریاد کر کے

    میں اس کا بس میں اس کا ہو گیا ہوں

    چلا آیا ہوں خود کو شاد کر کے

    ابھی بھی پر ہمارے ہیں سلامت

    غموں سے دیکھ لو آزاد کر کے

    بسیرا جگنوئوں میں کر رہے ہو

    کبھی سورج سے ملنا یاد کر کے

    کبھی مشکل میں مجھ کو یاد کرنا

    چلا آؤں گا خود کو باد کر کے

    سماں ہے بے وفائی کا اے رہبرؔ

    کرو گے کیا مجھے تم یاد کر کے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے