تم ہمیشہ محترم ہو سب چمک داروں کے بیچ
تم ہمیشہ محترم ہو سب چمک داروں کے بیچ
اور رہو خورشید کی مانند مہ پاروں کے بیچ
عشق ہو سچا اگر تو یہ بھی ہوتا ہے کرم
باغ دیتا ہے بنا کر ہم کو انگاروں کے بیچ
میں تو بکنے کے لیے تیار ہوں ہر گام پر
کون لائے گا بلا کر ان کو بازاروں کے بیچ
یوں تو جلوہ گر تھے لاکھوں مہ جبین و دل نشیں
چن لیا تم کو نظر نے آئینہ داروں کے بیچ
ساری تاریخیں پلٹ لو یہ سند نہ پاؤ گے
اک انا کا بانکپن ہے کتنی تلواروں کے بیچ
مرحبا صد مرحبا جس نے سنا کہنے لگا
تم ہی تم آئے نظر عالم کے نظاروں کے بیچ
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 219)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.