گل مرقع ہیں ترے چاک گریبانوں کے
دلچسپ معلومات
(شبستان اردو ڈائجسٹ۔ نئی دہلی فروی ۱۹۶۹ء)
گل مرقع ہیں ترے چاک گریبانوں کے
شکل معشوق کی انداز ہیں دیوانوں کے
کعبہ و دہر میں ہوتی ہے پرستش کس کی
مے پرستوں یہ کوئی نام ہیں مے خانوں کے
پر پرواز بنے خود شرر شمع کبھی
شرر شمع بنے پر کبھی پرانوں کے
ذکر کیا اہل جنوں کا جب آتی ہے بہار
وہ تو وہ رنگ بدل جاتے ہیں زندانوں کے
وسعت ذات میں گم وحدت و کثرت ریاضؔ
جو بیاباں ہیں وہ ذرے ہیں بیابانوں کے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 107)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.