نہ روتا زار زار اتنا نہ کرتا شور و شر اتنا
نہ روتا زار زار اتنا نہ کرتا شور و شر اتنا
الٰہی کیا کروں درد جگر اتنا جگر اتنا
ہمارے واسطے طعنے سنا کرتے ہو غیروں کے
تمہارا بھی دل اتنا حوصلہ اتنا جگر اتنا
تڑپ جانے لگا دل اب تو ہر اک شے کی خوبی پر
نہ دے دشمن کے دشمن کو خدا ذوق نظر اتنا
ترے عاشق کی صورت اب تو پہچانی نہیں جاتی
ستاتے ہیں بھلا اس طرح ایسا اس قدر اتنا
خدا کے واسطے انصاف کر او روٹھنے والے
تغافل شیوۂ معشوق ہے ظالم مگر اتنا
ہمیں معلوم ہے یہ بھی تجھے معلوم ہے سب کچھ
ہمیں اس کی خبر بھی ہے نہیں تو بے خبر اتنا
نہیں ملتے تو کہہ دو اور ملنا ہے تو مل جاؤ
کوئی کب تک پھرے کوچہ بہ کوچہ در بدر اتنا
صفیؔ کیوں قدر کا طالب ہوا ہے اس زمانے میں
ارے کم بخت تیرے پاس کب ہے مال و زر اتنا
- کتاب : گلزار صفی (Pg. 18)
- Author : صفیؔ اورنگ آباد
- مطبع : گولڈن پریس، حیدرآباد (1987)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.