Sufinama

پرستش سے زیادہ ناز برداری گواہوں کی

صفی اورنگ آباد

پرستش سے زیادہ ناز برداری گواہوں کی

صفی اورنگ آباد

MORE BYصفی اورنگ آباد

    پرستش سے زیادہ ناز برداری گواہوں کی

    گنہ گاروں کی یہ توہین توبہ ہے گناہوں کی

    اسے دیکھا ہے جس انداز سے اللہ شاہد ہے

    بلائیں خود مجھے لینی پڑیں اپنی نگاہوں کی

    الٰہی بند مٹھی کا بھرم رکھ لے قیامت میں

    نہ کھلوا دشمنوں کے سامنے گٹھڑی گناہوں کی

    قیامت میں سزا ہی کا نہ رکھو ڈر گنہگارو

    تمہیں خوشیاں بھی اس دن دیکھنی ہیں بے گناہوں کی

    گنہ گاروں کے چہروں پر یہ کیسا خون دوڑ آیا

    ترے جلوے نے صورت ہی بدل دی روسیاہوں کی

    اطاعت کر کے دل قابو میں لا اللہ والوں کا

    یہاں چلتی نہیں ہے بادشاہی بادشاہوں کی

    مناؤ خیر اپنی ہو جہاں جمگھٹ حسینوں کا

    وہاں سنبھلو جہاں چلتی ہوں تلواریں نگاہوں کی

    مے و معشوق دے جاتے ہیں رنگ اپنا جوانی میں

    مری دانست میں اک عمر ہوتی ہے گناہوں کی

    صفیؔ ہمدرد بھی میری طرح عاشق طبیعت ہیں

    جو صورت مدعی کی ہے وہی صورت گواہوں کی

    مأخذ :
    • کتاب : گلزار صفی (Pg. 220)
    • Author : صفیؔ اورنگ آبادی
    • مطبع : گولڈن پریس، حیدرآباد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے