Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو یتیموں پہ محبت کی نظر رکھتے ہیں

صغیر احمد فروغ

جو یتیموں پہ محبت کی نظر رکھتے ہیں

صغیر احمد فروغ

MORE BYصغیر احمد فروغ

    جو یتیموں پہ محبت کی نظر رکھتے ہیں

    اپنے دامن میں وہ انمول گہر رکھتے ہیں

    یہ الگ بات ہے شکوہ نہیں کرتے لیکن

    ہر ستم آپ کا ہم زیر نظر رکھتے ہیں

    خار راہوں میں بچھا کر نہ ڈراؤ ہم کو

    ہم تو شعلوں پہ بھی چلنے کا ہنر رکھتے ہیں

    وہ نہیں ڈرتے زمانے کے ستم گاروں سے

    اپنے سینے میں جو شیروں کا جگر رکھتے ہیں

    دھوپ خود اوڑھ کے دیتے ہیں جو ہم کو سایہ

    کس قدر فکر ہماری یہ شجر رکھتے ہیں

    ناز ہے تم کو تو ہے فخر ہمیں بھی خود پر

    حسن تم رکھتے ہو ہم حسن نظر رکھتے ہیں

    لے کے ساحل پہ سفینے کو پہنچتے ہیں وہی

    اپنے دل میں جو فروغ عزم سفر رکھتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 82)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے