Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

منہ پھیر کے بتوں سے مسلمان ہو گیا

شاہ محسن داناپوری

منہ پھیر کے بتوں سے مسلمان ہو گیا

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    منہ پھیر کے بتوں سے مسلمان ہو گیا

    یہ آدمی بگڑ کے پھر انسان ہو گیا

    آخر کو عشق، کفر سے ایمان ہو گیا

    عشاق پر بتوں کا یہ احسان ہو گیا

    دیکھا ہے جس نے چشمِ بصیرت سے آپ کو

    وہ حق شناس، صاحبِ عرفان ہو گیا

    دنیا میں اس کے وصل کی ہے آرزو تجھے

    زاہد تو جان بوجھ کے انجان ہو گیا

    عاشق کا خوں بہا کے تجھے یہ صلہ ملا

    سفاک تیرا نام مری جان ہو گیا

    گویا زبان بن گیا ہر ہر دہانِ زخم

    قاتل ادائے شکر کا سامان ہو گیا

    تم کیا بدل گئے کہ زمانہ بدل گیا

    دل اس ادل بدل میں پریشان ہو گیا

    فرقت میں دم نکلنے کی صورت نہ تھی کوئی

    تم آ گئے یہ کام اب آسان ہو گیا

    آباد تھا تمہارے ہی دم سے مکانِ دل

    ویران تم نے کر دیا ویران ہو گیا

    مقتل میں پھر مجھے قاتل نے چن لیا

    پھر مرگِ نو کا غیب سے سامان ہو گیا

    محسنؔ کو آبِ تیغ سے سیراب کر دیا

    قاتل یہ تیرا کشتۂ احسان ہو گیا

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Mohsin

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے