ٹک سمجھ کر تو لگاؤ لات ہاں بہر خدا
ٹک سمجھ کر تو لگاؤ لات ہاں بہر خدا
یہ کنشت دل ہے دیکھو اے بتاں بہر خدا
باغ میں گر مر بھی جاؤں اس قد موزوں کو دیکھ
رکھیو زیر سرو مجھ کو باغباں بہر خدا
ایک ہم بھی ہیں ترے حلقہ بہ گوشوں میں یہاں
پھر نہ جانا ہم سے اے ابرو کماں بہر خدا
رخ پہ ہر صورت سے رکھنا گل رخاں خط کا ہے کفر
دیکھو قرآں پر نہ رکھیو بوستاں بہر خدا
دو قدم پر رہ گئی ہے منزل مقصود آہ
چھوڑ کر تنہا نہ جاؤ ہمرہاں بہر خدا
خانۂ چشم اس کے سب رہنے کی خاطر چھوڑ دو
دیدہ و دانستہ اٹھیو مردماں بحر خدا
نامۂ لخت دل اس بے دید تک پہنچا مرا
آج پھر اے قاصد اشک رواں بحر خدا
ابرو و مژگاں سے اس کے اس قدر کاوش نہ کر
اک خدنگ آہ سے اے دل یہاں بحر خدا
خنجر و شمشیر تک نوبت نہ پہنچا جنگ کی
صلح کا مذکور لا اب درمیاں بحر خدا
کب بن اس آرام جاں کے جی کو یاں آتا ہے چین
لے چل اے بیتابیٔ دل پھر وہاں بحر خدا
بن گیا دل ہی نشانہ آہ پر تو نے نہ کی
ناوک مژگاں سے تھی خاطر نشاں بہر خدا
فکر زاد راہ ہے کچھ تجھ کو بھی ہاں اے نصیرؔ
عمر کو غفلت میں مت کھو رائیگاں بہر خدا
- کتاب : کلیات شاہ نصیرؔ مرتب: تنویر احمد علوی (Pg. 197)
- Author : شاہ نصیرؔ
- مطبع : مجلس ترقی ادب، لاہور (1971)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.