تجھی کو سوچتے ہر پل تجھی سے گفتگو کرتے
تجھی کو سوچتے ہر پل تجھی سے گفتگو کرتے
جو اک عمر اور مل جاتی تری ہی آرزو کرتے
ترے دل کو قرار آتا ہے جو تشہیر الفت سے
تو اپنے عشق کا چرچا ہر اک سے کو بہ کو کرتے
تمہارے اس عمل سے دل شکستہ ہو گیا ہوں میں
اگر شکوہ ہی کرنا تھا تو میرے روبرو کرتے
تمہارے واسطے دل میں عقیدت جو نہیں ہوتی
تمہارے نام کا تعویذ کیوں زیب گلو کرتے
ہم اپنی روح کو دھوتے رہے اشک ندامت سے
کہ اس کا سامنا کیسے بھلا ہم بے وضو کرتے
سبھی کی خواہشوں کا پاس جب رکھا گیا ہے تو
قباحت کیا تھی اس میں جو ہمیں بھی سرخرو کرتے
میسر ہی نہیں آئی کبھی اے شادؔ تنہائی
وگرنہ خود سے جی بھر کے کسی دن گفتگو کرتے
- کتاب : Harf-e-Isbat (Pg. 102)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.