Sufinama

دل کو آمادہ بہ پیکاں دم بدم کیوں کر کریں

شرف عظیم آبادی

دل کو آمادہ بہ پیکاں دم بدم کیوں کر کریں

شرف عظیم آبادی

MORE BYشرف عظیم آبادی

    دل کو آمادہ بہ پیکاں دم بدم کیوں کر کریں

    ان کی خاطر اتنے ساماں ہم بہم کیوں کر کریں

    اپنی آہیں عرش کو گرچہ ہلا دیں گی مگر

    کوئی سنتا بھی تو ہواظہارغم کیوں کر کریں

    ہم پہ فرمائش ہے ضبطِ نالۂ دل گیر کر

    آپ اتنا تو بتادیں کم سے کم کیوں کر کریں

    اپنی رسوائی کے باعث آپ ہوتے ہوں تو ہوں

    راز اپنی زندگی کا فاش ہم کیوں کر کریں

    اپنی خود داری بھی تو اک چیز ہے آخر شرفؔ

    ان کی ہر خواہش کے آگے سر کو خم کیوں کر کریں

    مأخذ :
    • کتاب : دبستانِ عظیم آباد (Pg. 70)
    • مطبع : نکھار پریس مئو ناتھ بھنجن (1982)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے