Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہوا جیسا نہ ہوتا یوں کلیم وطور کا عالم

ثروت رامپوری

ہوا جیسا نہ ہوتا یوں کلیم وطور کا عالم

ثروت رامپوری

MORE BYثروت رامپوری

    ہوا جیسا نہ ہوتا یوں کلیم وطور کا عالم

    اگر وہ دیکھ لیتے اس رخِ پرنور کا عالم

    ترا روئے منور جیسا جلوہ روز روشن کا

    تری زلف سیہ جیسے شبِ دیجور کا عالم

    نگاہوں نے ہزاروں حسن کے پردے اٹھائے ہیں

    مگر توبہ کسی کی نرگس مخمور کا عالم

    فقط اس آسرے پر جان دے دی مرنے والے نے

    کہ کاش آ کر کے تم بھی دیکھ لو مجبور کا عالم

    وہاں ان کے تغافل کی نہیں ہے انتہا کوئی

    یہاں دیکھا نہیں جاتا دلِ مہجور کا عالم

    پہنچتی ہے نظر تو مہر وماہ وغنچہ وگل تک

    نظر والوں نے دیکھا ہی نہیں ہے دور کا عالم

    میں ثروت اس لیے بدمست سا ہر وقت رہتا ہوں

    نظر میں جذب ہے اک نرگسِ مخمور کا عالم

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 102)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے