Sufinama

قتل عاشق کے لیے تدبیر پہلے اور تھی

قابل باندوی

قتل عاشق کے لیے تدبیر پہلے اور تھی

قابل باندوی

MORE BYقابل باندوی

    قتل عاشق کے لیے تدبیر پہلے اور تھی

    اب ادا ہے نازکی شمشیر پہلے اور تھی

    پہلے خط میں یہ نہ لکھا تھا کہ ہم آنے کو ہیں

    اب نیا مضمون ہے تحریر پہلے اور تھی

    میری قسمت ہوگئی کیا اور اب ملتے نہیں

    پہلے کیوں ملتے تھے کیا تقدیر پہلے اور تھی

    عہد پیری میں کہاں وہ نوجوانی میں جوتھی

    آفتابِ حسن میں تنویر پہلے اور تھی

    پہلے ہم ان کے تھے اب وہ ہیں ہمارے شیفتہ

    اور ہی صورت ہے اب تصویر پہلے اور تھی

    قابلؔ اب تو درنشیں ہیں تھے کبھی پہلو نشیں

    اور ہی غربت ہے اب توقیر پہلے اور تھی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 240)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے