Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سانوریا نہیں آئے عمریا بیت گئی

طفیل ہشیارپوری

سانوریا نہیں آئے عمریا بیت گئی

طفیل ہشیارپوری

MORE BYطفیل ہشیارپوری

    سانوریا نہیں آئے عمریا بیت گئی

    راہ میں نین بچھائے عمریا بیت گئی

    بن دیکھے بن جانے جن سے پیار کیا

    من میں انہیں سمائے عمریا بیت گئی

    پتھرائے ہیں روتے روتے نین سکھی

    یاد میں ان کی ہائے عمریا بیت گئی

    من بسیا وہ رسیا نرموہی نکلا

    پریت کا روگ لگائے عمریا بیت گئی

    کاگ اڑاؤں نسدن بیٹھی آنگن میں

    درس کی آس لگائے عمریا بیت گئی

    آشاؤں کے سارے بندھن ٹوٹ گئے

    نر آشا کے سائے عمریا بیت گئی

    پیا ملن کی رین نہ آئی جیون میں

    من کی سیج بچھائے عمریا بیت گئی

    نینن ریت سے شاید وہ انجانے ہیں

    جن سے نین ملائے عمریا بیت گئی

    کب اترے گا من سے دکھ کا بوجھ طفیلؔ

    دکھ کا بوجھ اٹھائے عمریا بیت گئی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے