زبان نہ جاننے کی وجہ سے انگور پر چار آدمیوں کا آپس میں جھگڑا۔ دفتردوم
دلچسپ معلومات
ترجمہ: مرزا نظام شاہ لبیب
چار آدمی چار ملکوں کے ایک جگہ جمع تھے، کسی نے ان چاروں کو ایک درم (چاندی کا سکہ) دے دیا۔ ان میں ایک ایرانی تھا، ایک ترک، ایک رومی اور ایک عرب، وہ چاروں اس کے خرچ کرنے میں جھگڑنے لگے۔ ایرانی نے کہا کہ یہ جھگڑا کسی طرح طے ہو۔ آؤ اس درم کے انگور خرید لیں، عرب نے کہا کہ خدا کی قسم ہر گز نہیں، میں انگور نہ لوں گا۔ میں تو عنب لوں گا۔ وہ جو ترک تھا، اس نے کہا اے بدمعاش! مجھے عنب نہیں چاہئے میں تو اوزم لوں گا۔ رومی (اطالوی) نے تینوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان باتوں کو چھوڑو، ہم تو استافیل کھائیں گے۔
چوں کہ ناموں کے معنیٰ سے ناواقف تھے اس لیے آپس میں لڑنے لگے اور مارپیٹ کی نوبت پہنچی کیوں کہ جہالت غالب اور عقل سے خالی تھے۔ اس موقع پر اگر کوئی ملنسار ناموں کے بھید جاننے والا وہاں ہوتا تو ان میں صلح کرادیتا۔ وہ کہتا کہ لاؤ، میں اسی درم سے تم سب کی مطلوبہ چیز خریدتا ہوں۔ اگر تم شک و شبہہ چھوڑ کر اپنا دل مجھے سونپ دوتو یہی ایک درم تم چاروں کے کام آجائے۔ تمہارا ایک چار ہوجائے گا اور چار دشمنوں کو ملا کر ایک کردے گا۔
- کتاب : حکایات رومی حصہ اول (Pg. 101)
- مطبع : انجمن ترقی اردو (ہند) (1945)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.