ایک عالم ہے کہ مقتل میں ہے قاتل کی طرف
ایک عالم ہے کہ مقتل میں ہے قاتل کی طرف
دھار خنجر کی فقط عاشق بے دل کی طرف
اس سے مانگا بھی اگر کچھ تو اسی کو مانگا
دیکھنا حوصلہ و ہمت سائل کی طرف
نسبت شرک بجز تہمت بے جا کیا ہے
دل ہے جب اس کی طرف رخ ہے وسائل کی طرف
ترک دنیا تو ہے دنیا طلبی سے آساں
چھوڑ کر سہل عبث جاتے ہیں مشکل کی طرف
کون اس گھاٹ سے اترا کہ جناب آسیؔ
بوسہ لینے کو جھکے ہیں لب ساحل کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.