معلوم نہیں یہ بات ہے کیا سرکار تمہاری محفل میں
معلوم نہیں یہ بات ہے کیا سرکار تمہاری محفل میں
دل اور دھڑکتا ہے زیادہ سرکار تمہاری محفل میں
یہ قال نہیں ہے حال ہے یہ قدموں میں تڑپتا ہے بسمل
مرنے میں بھی ہے جینے کا مزہ سرکار تمہاری محفل میں
کرتے ہو دلوں کا سودا تم ایمان کے تم رہزن ٹھہرے
ہم نے بھی ہر اک شے دی ہے لٹا سرکار تمہاری محفل میں
کیا دل میں تمنا ہو اس کے کس چیز کی چاہت ہو اس کیا
سر اپنا دیا ہو جس نے کٹا سرکار تمہاری محفل میں
یہ بات نہیں ہے کہنے کی کاوشؔ نے مگر خود دیکھا ہے
عاشق بھی تو ہو جاتا ہے فنا سرکار تمہاری محفل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.