Font by Mehr Nastaliq Web

عجب کرم شۂ والا تبار کرتے ہیں

حسن رضا بریلوی

عجب کرم شۂ والا تبار کرتے ہیں

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    عجب کرم شۂ والا تبار کرتے ہیں

    کہ نا امیدوں کو امیدوار کرتے ہیں

    جو خوش نصیب یہاں خاک در پہ بیٹھے ہیں

    جلوس مسند شاہی سے عار کرتے ہیں

    سنا کے وصف رخ پاک عندلیب کو ہم

    رہین آمد فصل بہار کرتے ہیں

    بنائی پشت نہ کعبہ کی ان کے گھر کی طرف

    جنہیں خبر ہے وہ ایسا وقار کرتے ہیں

    سگان کوئے نبی کے نصیب پر قرباں

    پڑے ہوئے سر رہ افتخار کرتے ہیں

    کشود عقدۂ مشکل کی کیوں میں فکر کروں

    یہ کام تو مرے طیبہ کے خار کرتے ہیں

    حسنؔ کی جان ہو اس وسعت کرم پہ نثار

    کہ اک جہان کو امیدوار کرتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 115)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے