Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

علی امام منست و منم غلام علی

نا معلوم

علی امام منست و منم غلام علی

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    مناقب در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    علی امام منست و منم غلام علی

    ہزار جان گرامی فدائے نام علی

    حیدریم قلندرم مستم

    بندۂ مرتضیٰ علی ہستم

    پیشوائے تمام رندانم

    کہ سگ کوئے شیر یزدانم

    کبھی دیوار ہلتی ہے کبھی در کانپ جاتا ہے

    علی کا نام سن کر اب بھی خیبر کانپ جاتا ہے

    شاہ مرداں علی

    علی علی علی

    علی مولیٰ علی

    پتھر پہ علم دین کا گاڑا جس نے

    للکار کر مرحب کو پچھاڑا جس نے

    حق

    علی علی علی

    علی مولیٰ علی

    جپ لے جپ لے میرے منوا

    یہی نام سچا ہے پیارے

    یہی نام تیرے سب دکھ ہارے

    اسی نام کی برکت نے دیا راز حقیقت کھول

    شاہ مرداں علی

    لا فتیٰ الا علی

    شیر یزداں علی

    تن پر علی علی ہو زباں پر علی علی

    مر جاؤں تو کفن پر بھی لکھنا علی علی

    بہ غیر حب علی مدعا نہیں ملتا

    عبادتوں کا بھی ہرگز صلہ نہیں ملتا

    خدا کے بندو سنو غور سے خدا کی قسم

    جسے علی نہیں ملتا اسے خدا نہیں ملتا

    بصد تلاش نہ اب کچھ وسعت نظر سے ملا

    نشان منزل مقصود رہبر سے ملا

    علی ملے تو ملے خانۂ خدا سے ہمیں

    خدا کو ڈھونڈھا تو وہ بھی علی کے گھر سے ملا

    دید حیدر کی عبادت ہے یہ فرمان نبی

    ہے علی روح نبیؐ جسم نبی جان نبی

    گل تطہیر علی

    حق کی شمشیر علی

    پیروں کے پیر علی

    دست الا کیوں نہ ہو شیر خدا علی

    مقصود ہر عطا ہے شاہ لافتیٰ علی

    جس طرح ایک ذات محمد ہے بے مثال

    پیدا ہوا نہ ہوگا کوئی دوسرا علی

    بیدم یہی تو پانچ ہیں مقصود کائنات

    خیرالنسا حسین و حسن مصطفیٰ علی

    حق

    علی علی علی

    علی مولیٰ علی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے