Sufinama

یہ کس بے درد کس ظالم پر اپنا دم نکلتا ہے

امیر مینائی

یہ کس بے درد کس ظالم پر اپنا دم نکلتا ہے

امیر مینائی

MORE BYامیر مینائی

    یہ کس بے درد کس ظالم پر اپنا دم نکلتا ہے

    یہ رہ رہ کر کلیجا چٹکیوں سے کون ملتا ہے

    ترے بیمار کا کام اب بڑی مشکل سے چلتا ہے

    کہ درد اٹھ کر بدلواتا ہے تب کروٹ بدلتا ہے

    بہار آ پہنچی ہے شاید کہ دامان و گریباں میں

    بہم یہ بحث ہے دیکھیں کہ کون آگے نکلتا ہے

    ضرور آفت کوئی آئی ہے دل پر ورنہ اے ہمدم

    تڑپتا لوٹتا کیوں آنکھ سے آنسو نکلتا ہے

    ترا بیمار اے عیسیٰ نفس بگڑا ہے اب ایسا

    سنبھالا بھی سنبھالے آ کے تو وہ کب سنبھلتا ہے

    ہمیں دھڑکا ہے ایسا اس کے اٹھ جانے کا محفل سے

    بدل جاتا ہے رنگ اپنا جو وہ زانو بدلتا ہے

    حنا کیوں دیکھ کر اس کو پسی جاتی ہے گلشن میں

    لہو عشاق کا ملتا ہے مہندی کب وہ ملتا ہے

    چھڑکتے ہیں وہ افشاں گیسوؤں پر خیر ہو دل کی

    مسافر چھاؤں میں تاروں کے گھر سے چل نکلتا ہے

    خدا بھی عاجزوں کی عاجزی سنتا ہے محشر میں

    بڑی سرکار میں دربار میں یہ عذر چلتا ہے

    رلا دیتی ہیں ہنستی صورتیں ان خوب رویوں کی

    یہ طفل اشک انہیں پیارے کھلونوں پر مچلتا ہے

    یہ کس کی گرمیوں سے پھنک رہی ہے شمع محفل میں

    کہ پروانہ پروں سے شب کو پنکھا روز جھلتا ہے

    ذرا سی جان ہے پر دل جگر پروانے کا دیکھو

    کہ جلتی آگ میں کس شوق سے گر گر کے جلتا ہے

    جو کہتا ہوں کہ میرا دم نکلتا ہے تو کہتے ہیں

    ہمارے وصل کا ارمان تو یونہی نکلتا ہے

    تمہاری گرمیاں آفت ہیں ہجر و وصل دونوں میں

    کوئی دوزخ میں پھکتا ہے کوئی جنت میں جلتا ہے

    عجب تقدیر پائی ہے امیرؔ اس دار دنیا نے

    نہیں آتا پھر اس گھر میں جو اس گھر سے نکلتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے