یہی میرا مذہب یہی میرا ایماں میرا جسم غازی مری روح غازی
یہی میرا مذہب یہی میرا ایماں میرا جسم غازی مری روح غازی
انور فرخ آبادی
MORE BYانور فرخ آبادی
دلچسپ معلومات
شیخ لعل قوال نے اسے اپنی آواز دی ہے۔
یہی میرا مذہب یہی میرا ایماں میرا جسم غازی مری روح غازی
تمہارے تصور کے صدقے میں آقا نظر بھی نمازی ہے دل بھی نمازی
خدا کی قسم کوئی دکھیا سوالی مدینہ سے آتا نہیں ہاتھ خالی
بڑے بندہ پرور ہیں یثرب کے والی بہت عام ہے ان کی بندہ نوازی
یہیں سے فقیروں کو ملتی ہے میری یہیں خواجگی ہے یہیں دستگیری
در مصطفیٰ پھر در مصطفیٰ ہے خدارا لگا دے مقدر کی بازی
کہوں کیا میں اپنے دکھے دل کی حالت نہ جینے کی مہلت نہ مرنے کی فرصت
یہی وقت ہے اے شفیع قیامت دکھا دیجیے شان مفلس نوازی
یہ سچ ہے کہ دنیا مخالف ہے انورؔ مگر میرے حامی ہیں محبوب داور
مجھے کیا ڈرائیں گے میرے مخالف کہ مرنے سے ڈرتا نہیں کوئی غازی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.