اپنی خودی کے ہم ہیں پجاری
اپنی خودی کے ہم ہیں پجاری
چت بھی ہماری پٹ بھی ہماری
ایسے پجاری دوزخ پہ بھاری
چت بھی ہماری پٹ بھی ہماری
دونوں جہاں میں ہم سب سے اعلیٰ
قرآں میں دیکھو اس کا حوالہ
اللہ نبی کی شکل ہماری
چت بھی ہماری پٹ بھی ہماری
ہم راز اس کے وہ راز اپنا
ہم اس کے سپنے وہ اپنا سپنا
اب رنگ لائی قسمت ہماری
چت بھی ہماری پٹ بھی ہماری
دوزخ میں جا کر آگ بجھائیں
جنت میں جا کر آگ لگائیں
ہم ان کے مالک مرضی ہماری
چت بھی ہماری پٹ بھی ہماری
اللہ نبی پر ایمان اپنا
دوست بنا ہے شیطان اپنا
چھائی ہے ہم پر رحمت باری
چت بھی ہماری پٹ بھی ہماری
اپنے سوا جب کوئی نہیں ہے
کوئی نہیں پر اپنا یقیں ہے
ایسے نہیں پر تن من واری
چت بھی ہماری پٹ بھی ہماری
خود ہی مصور تصویر خود ہم
ہم خود ہی نکتہ تحریر خود ہم
خود ہی نشانہ خود ہی شکاری
چت بھی ہماری پٹ بھی ہماری
کثرت میں بو ہے وحدت کی رضواںؔ
وحدت میں لذت وصلت کی رضواں
خلوت کدے میں باد بہاری
چت بھی ہمار پٹ بھی ہماری
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.