یہی اک آرزو رہتی ہے بیکل دل کی دنیا میں
یہی اک آرزو رہتی ہے بیکل دل کی دنیا میں
کہ گم ہو جاؤں احساںؔ جلوۂ جان تمنا میں
جہاں خوف فنا کی تیرگی مفقود ہوتی ہے
جہاں پرواز فکر و شوق لا محدود ہوتی ہے
جہاں ہوتے نہیں دنیائے غم پرور کے نظارے
جہاں ذروں کے دل میں پرورش پاتے ہیں سیارے
جہاں چاروں طرف تنویر ہی تنویر ہوتی ہے
عبادت کی جہاں بہجت فزا تفسیر ہوتی ہے
جہاں مصروف رہتی ہے نظر آئینہ بینی میں
جہاں سورج چمکتے ہیں تبسم آفرینی میں
جہاں پائے خرد رہتا نہیں زنداں طاعت میں
انا الحق ہی انا الحق ہے جہاں بزم سماعت میں
جہاں چھوتی نہیں باد فنا دامان ہستی کو
جہاں حسن پرستش جانتے ہیں خود پرستی کو
جہاں ناپید بحر بے نیازی کا کنارہ ہے
جہاں تخلیق عالم اک تخیل کا اشارہ ہے
جہاں جھکتا ہے سر زعم و غرور آسمانی کا
ابلتا ہے جہاں شفاف چشمہ زندگانی کا
وہیں دربار ہے اس کنت کنزاً کہنے والے کا
مری آنکھوں سے اوجھل میرے دل میں رہنے والے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.