یہ تمنا تھی کہ تکمیل تمنا کرتے
یہ تمنا تھی کہ تکمیل تمنا کرتے
سامنے تجھ کو بٹھا کے ہم تیری پوجا کرتے
کچھ نہ ہوتا جو محبت میں تو ایسا کرتے
ہم تیرے حسن سے ایمان کا سودا کرتے
سب نمازیں ہی اک سجدے میں ادا ہو جاتیں
بے خودی میں جو در یار پہ سجدہ کرتے
عشق بخشا تھا تو پھر ایسی نظر کی ہوتی
دل کے آئینے میں جلوہ تیرا دیکھا کرتے
سجدہ کرنے کو اگر ملتا تیرا نقش قدم
حرم اور دیر میں آ کر تجھے سجدہ کرتے
کاش اس طرح سے تکمیل عبادت ہوتی
شوق سجدہ میں قدم یار کے چوما کرتے
اے فناؔ یار کا دیدار اگر ہو جائے
جان کیا چیز ہے ایمان کا سودا کرتے
- کتاب : Kulliyat-e-Fana Bulandshahri
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.