تو اپنے وہم ہستی سے نکل ہستی اسی کی ہے
تو اپنے وہم ہستی سے نکل ہستی اسی کی ہے
تو اس کے علم کا معلوم بن بستی اسی کی ہے
وہ ہر ذرہ کا خالق ہے وہ ہر ذرہ کا مالک ہے
بلندی بھی اسی کی اور یہ پستی اسی کی ہے
مرا مجھ میں بجز اک وہم ہستی کے نہیں کچھ بھی
میں اپنی ذات سے خود نیست ہوں ہستی اسی کی ہے
تو ناقص ہے وہ کامل ہے تو مردہ ہے وہ زندہ ہے
عدم ہے تو وہی آباد ہے بستی اسی کی ہے
شراب عشق و عرفاں پی کے ہر دم مست ہوں غوثیؔ
مجھے مستی جو رہتی ہے تو یہ مستی اسی کی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.