خدا کے پاس کیا ہے ایک ہو ہے
جو کچھ بھی ہے نبی کے روبرو ہے
اسی کے جلوے ہیں دونوں جہاں میں
تجلی یار کی ہی چار سو ہے
احد کو پردہ احمد میں دیکھا
خدا کا شکر نکلی آرزو ہے
نہیں ہوں میں نہیں ہوں میں نہیں ہوں
مرے مولا ترا جلوہ ہے تو ہے
نکالے یار کو اب ڈھونڈھ کر ہم
وہ ہم میں ہے ہمارے روبرو ہے
محمدؐ پر فدا سو جان سے میں
یہ میرے یار کے بس ہو بہو ہے
نہیں غوثیؔ کو ہستی اور انا بھی
یہ نقشہ یار کا ہے سر ہو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.