ان دنوں جوش جنوں ہے تیرے دیوانے کو
ان دنوں جوش جنوں ہے تیرے دیوانے کو
لوگ ہر سو سے چلے آتے ہیں سمجھانے کو
خون دل پینے کو لخت جگر کھانے کو
یہ غذا ملتی ہے سید تیرے دیوانے کو
شہر میں اپنے یہ سید نے منادی کر دی
کوئی چھیڑو نہیں دیکھو میرے دیوانے کو
اے شہ حسن تیرے حسن کے صدقہ جاؤں
خوب تصویر بنائی میرے دل بہلانے کو
اس قدر ظلم کیا مر گیا عاشق تیرا
نعش نائبؔ کے لیے پھرتے ہیں دفنانے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.