عجب دل کش ہے شکل اس کی عجب ہے چال مستانہ
عجب دل کش ہے شکل اس کی عجب ہے چال مستانہ
دکھا کر اک جھلک مجھ کو بنایا اپنا دیوانہ
ہمارے دم سے ہے ساقی مرا آباد مے خانہ
ہماری وجہ سے دن رات ہے گردش میں پیمانہ
پلا چلو ہی سے مجھ کو اک مدت سے پیاسا ہوں
کہاں کا جام ساقی کس کا ساغر کیسا پیمانہ
خوشی ہے کس کی آمد کا جو تو سرگرم ہے ایسا
سجا ہے کس کی خاطر میرے ساقی آج مے خانہ
بتوں نے گھر بنایا ہو گیا آباد دل میرا
نہیں تو ایک مدت سے پڑا تھا یوں ہی ویرانہ
گزر نام خدا اب تو ہے اس میں خوب رویوں کا
بنایا ہے بتوں نے دل کو میرے اپنا بت خانہ
دعا دیتے ہیں تجھ کو سب یہ رندان خراباتی
خبر لے ان کی اے ساقی رہے آباد مے خانہ
خبر لے اپنے احقر کی ذرا اے غیرت لیلیٰ
گدا بن کر ہے بیٹھا تیرے در پر تیرا دیوانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.