اگر جمال حقیقت سے ربط محکم ہے
اگر جمال حقیقت سے ربط محکم ہے
نفس نفس میں نئی زندگی کا عالم ہے
نہ کوئی خار نہ زاہد کوئی جہنم ہے
خود اپنی اپنی نظر اپنا اپنا عالم ہے
ہر ایک قطرے میں دریائے معرفت ہے رواں
مگر نصیب ہو کیوں کر پیاس ہی کم ہے
ابھی کمال کو پہنچی نہیں ہے فطرت عشق
کہ آدمی کو ہنوز انتظار آدم ہے
جنوں بھی ساتھ نہ دے اب تو کچھ نہیں پروا
خوشا کہ تیری نگاہوں سے ربط محکم ہے
جو گوش دل شنوا ہو تو بزم ہستی میں
سکوت ساز بھی اک نغمۂ مجسم ہے
خوشی میں بھول نہ جانا جگر یہ راز حیات
کہ جو خوشی ہے یہاں اک امانت غم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.