Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم سا کوئی ہمدم کوئی دم ساز نہیں ہے

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

تم سا کوئی ہمدم کوئی دم ساز نہیں ہے

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    تم سا کوئی ہمدم کوئی دم ساز نہیں ہے

    ہر وقت ہیں باتیں مگر آواز نہیں ہے

    یہ نغمۂ دلکش مرا بے ساز نہیں ہے

    وہ بول رہے ہیں مری آواز نہیں ہے

    جاں باز ہے مجذوبؔ سخن ساز نہیں ہے

    وہ بول رہے ہیں مری آواز نہیں ہے

    ہم خاک نشینوں کو نہ مسند پہ بٹھاؤ

    یہ عشق کی توہین ہے اعزاز نہیں ہے

    ہم تم ہی بس آگاہ ہیں اس ربط خفی سے

    معلوم کسی اور کو یہ راز نہیں ہے

    مجذوبؔ ہوں پیتا ہی چلا جاتا ہوں پیہم

    پروانہ ہے بلبل کا سا انداز نہیں ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے