Sufinama

میں دنگ ہوں اپنے میں حیرت اسے کہتے ہیں

غوثی شاہ

میں دنگ ہوں اپنے میں حیرت اسے کہتے ہیں

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    میں دنگ ہوں اپنے میں حیرت اسے کہتے ہیں

    پاتا ہوں جہاں خود میں وحدت اسے کہتے ہیں

    کر جمع تو تنزیہہ و تشبیہ کو اے صوفی

    بتلاؤں میں پھر تجھ کو حجت اسے کہتے ہیں

    میں دونوں جہاں میں ہوں ہیں دونوں جہاں مجھ میں

    وحدت اسے کہتے ہیں کثرت اسے کہتے ہیں

    ہے عین نہ خود ظاہر ہے غیر نہ خود قایم

    ہم اس کو سمجھتے ہیں حکمت اسے کہتے ہیں

    ہیں جمع میں ہم اور پھر ہیں جمع سے خالی ہم

    جلوت اسے کہتے ہیں خلوت اسے کہتے ہیں

    قطرہ کہیں دریا ہے دریا کہیں قطرہ ہے

    جو راز سمجھتے ہیں قدرت اسے کہتے ہیں

    مدہوشی میں لا کی ہم غوثیؔ بہت اچھے تھے

    کیا بندہ بنایا ہے الفت اسے کہتے ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے