Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہارے کوچے میں آکے اے جاں نماز ہم یوں ادا کریں گے

منظور عارفی

تمہارے کوچے میں آکے اے جاں نماز ہم یوں ادا کریں گے

منظور عارفی

MORE BYمنظور عارفی

    تمہارے کوچے میں آکے اے جاں نماز ہم یوں ادا کریں گے

    تمہی کو پوجیں گے دم بہ دم ہم تمہی کو سجدہ کیا کریں گے

    عطا کیا ہے جو درد تم نے، اسے نہ دل سے جدا کریں گے

    نہ باز آئیں گے غم سے تیرے، نہ غم کی تیرے دوا کریں گے

    نئی ادائیں کوئی دکھائے، ہزار رستے کوئی بتائے

    ہمیں سکھایا ہے جس نے مٹنا، ہم اس پہ ایماں فدا کریں گے

    اگر ہیں ہم تجھ پر مرنے والے، اگر ہیں ہم تیرے سچے عاشق

    نہ اٹھنے دیں گے دھواں جگر سے، ہزار غم سے جلا کریں گے

    تری خوشی میں بس ہم بھی خوش ہیں رضا میں ہم بھی ہیں تیری راضی

    زباں چلائیں گے ہم نہ تجھ سے، نہ تیرا کوئی گلا کریں گے

    حضور ان کی قبول ہوگی، انہی کے ہوں گے بہشت و کوثر

    جو تیری محفل میں آکے اے جاں نظر کے ساغر پیا کریں گے

    کبھی نہ چھوڑیں گے اس کا دامن، جو ہے سراپا متاعِ ایماں

    نہ کام منظورؔ آسکے جو ہم ایسی دولت کا کیا کریں گے

    مأخذ :
    • کتاب : Subh-e-Bahara'n (Pg. 59)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے