Font by Mehr Nastaliq Web

تمہارے کوچے میں آکے اے جاں نماز ہم یوں ادا کریں گے

منظور عارفی

تمہارے کوچے میں آکے اے جاں نماز ہم یوں ادا کریں گے

منظور عارفی

MORE BYمنظور عارفی

    تمہارے کوچے میں آکے اے جاں نماز ہم یوں ادا کریں گے

    تمہی کو پوجیں گے دم بہ دم ہم تمہی کو سجدہ کیا کریں گے

    عطا کیا ہے جو درد تم نے اسے نہ دل سے جدا کریں گے

    نہ باز آئیں گے غم سے تیرے نہ غم کی تیرے دوا کریں گے

    نئی ادائیں کوئی دکھائے ہزار رستے کوئی بتائے

    ہمیں سکھایا ہے جس نے مٹنا ہم اس پہ ایماں فدا کریں گے

    اگر ہیں ہم تجھ پر مرنے والے اگر ہیں ہم تیرے سچے عاشق

    نہ اٹھنے دیں گے دھواں جگر سے ہزار غم سے جلا کریں گے

    تری خوشی میں بس ہم بھی خوش ہیں رضا میں ہم بھی ہیں تیری راضی

    زباں چلائیں گے ہم نہ تجھ سے نہ تیرا کوئی گلا کریں گے

    حضور ان کی قبول ہوگی انہی کے ہوں گے بہشت و کوثر

    جو تیری محفل میں آکے اے جاں نظر کے ساغر پیا کریں گے

    کبھی نہ چھوڑیں گے اس کا دامن جو ہے سراپا متاع ایماں

    نہ کام منظور آ سکے جو ہم ایسی دولت کا کیا کریں گے

    مأخذ :
    • کتاب : Subh-e-Bahara'n (Pg. 59)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے