نہ کسی چیز میں دل ان کا لگا میرے بعد
نہ کسی چیز میں دل ان کا لگا میرے بعد
یاد آتی ہی رہی میری وفا میرے بعد
اب تو میں راہ رو ملک عدم ہوتا ہوں
ترا ہر حال میں حافظ ہے خدا میرے بعد
چھوڑ کر مجھ کو اگر جاتے ہو جاؤ لیکن
نہ ملے گا تمہیں پابند وفا میرے بعد
جان پیاری ہے تو تم پیار کسی سے نہ کرو
کوئی عشاق میں کر دے یہ ندا میرے بعد
بے ترے میں تو تڑپتا ہی رہا رات تمام
سچ بتا دے ترا کیا حال ہوا میرے بعد
میں جو مرتا ہوں بلا سے مجھے مر جانے دے
تو برا حال خدارا نہ بنا میرے بعد
مکتب عشق میں معلوم نہیں لے گا کون
درس افتادگی و درس فنا میرے بعد
اپنے مرنے کی نہیں فکر مجھے فکر یہ ہے
کون اٹھائے گا ترے جور و جفا میرے بعد
زندگی بھر کوئی حسرتؔ نہ نکالی دل کی
نوحہ کرتے ہوئے گر آئے تو کیا میرے بعد
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 311)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.