Sufinama

لیلیٰ کی طرف تاک نہ محمل کی طرف دیکھ

قیس جالندھری

لیلیٰ کی طرف تاک نہ محمل کی طرف دیکھ

قیس جالندھری

MORE BYقیس جالندھری

    لیلیٰ کی طرف تاک نہ محمل کی طرف دیکھ

    اے قیسؔ جو ہے ذوق نظر دل کی طرف دیکھ

    دریا پہ نظر ڈال نہ ساحل کی طرف دیکھ

    دل میں ہے کمی کون سی تو دل کی طرف دیکھ

    موجوں کی نہ طوفان کی نہ ساحل کی طرف دیکھ

    سب کچھ ہے اسی بحر میں تو دل کی طرف دیکھ

    دنیا کے مناظر تو ہیں دنیا کے مناظر

    تو دل کی طرف دل کی طرف دل کی طرف دیکھ

    کب تک یہ نظر سوئے حرم ناصح ناداں

    اے عقل کے اندھے حرم دل کی طرف دیکھ

    مہر و مہ و انجم بھی گل و سر و سمن بھی

    سب کچھ اسی دل میں ہے اسی دل کی طرف دیکھ

    اے گلشن عالم کی طرف دیکھنے والے

    دل غیرت فردوس ہے تو دل کی طرف دیکھ

    کیا طور کے جلووں کی طرف دیکھ رہا ہے

    دل میں ترے کیا کچھ نہیں تو دل کی طرف دیکھ

    پھر دیکھ یہ ذرہ ہے کہ خورشید ہے کوئی

    اٹھ آنکھ اٹھا اور ذرا دل کی طرف دیکھ

    حیرت زدہ کیوں جانب در دیکھ رہا ہے

    دل جلوہ گہ خاص ہے تو دل کی طرف دیکھ

    یہ دامن صد چاک ہے وہ سینۂ صد چاک

    پھولوں کی طرف تاک عنادل کی طرف دیکھ

    محمل کی طرف قیسؔ عبث ہیں تری نظریں

    لیلیٰ کی طلب ہے تو ذرا دل کی طرف دیکھ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے