آنکھوں میں آ گیا ہے کوئی خواب برملا حی علی الفلاح و حی علی الفلاح
آنکھوں میں آ گیا ہے کوئی خواب برملا حی علی الفلاح و حی علی الفلاح
شاداب جاوید
MORE BYشاداب جاوید
آنکھوں میں آ گیا ہے کوئی خواب برملا حی علی الفلاح و حی علی الفلاح
دشت تخیلات میں چلنے لگی ہوا حی علی الفلاح و حی علی الفلاح
اب رنج و غم کی شامیں بھی شب میں بدل گئیں اب آفتاب حسن کی کرنیں بھی ڈھل گئیں
ہونے کو عنقریب ہے وقت سحر سنا حی علی الفلاح و حی علی الفلاح
تم نے وفا کے وعدے وفا کر لیے چلو خود کو اٹھاؤ سینے میں محشر لیے چلو
تصویر کائنات کا نقشہ بدل چکا حی علی الفلاح و حی علی الفلاح
یوم الست یاد ہے اور یاد ہے وہ بات وہ ایک بات جس کے سبب ہے یہ کائنات
تم کو جواب مل ہی گیا اس سوال کا حی علی الفلاح و حی علی الفلاح
یوں تو بہار وقت معین کی ہے اسیر شادابیت بھی چند زمانوں کی ہے اخیر
جاوید ہونا چاہتا ہے تو قدم بڑھا حی علی الفلاح و حی علی الفلاح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.