در پہ کسی کے آ گیا دیر و حرم کو دیکھ کر
در پہ کسی کے آ گیا دیر و حرم کو دیکھ کر
سجدے میں سب صنم گرے میرے صنم کو دیکھ کر
مردے بھی جی اٹھے یہاں شان کرم کو دیکھ کر
جان میں جان آ گئی اس کے قدم کو دیکھ کر
منزل کا کچھ نہیں پتہ چاہیے کہاں یہ راستہ
چلتے ہیں بس قدم قدم نقش قدم کو دیکھ کر
اس کے ہیں جلوے جابجا یار نہیں کہاں مرا
برہمن یاد آ گیا شیخ حرم کو دیکھ کر
گلیمیؔ چھپ سکے راز و نیاز عاشقی
سب ہی سمجھ گئے یہاں دیدۂ نم کو دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.