Font by Mehr Nastaliq Web

تمہارے مستوں میں ہم نے ساقی عجب طرح کا حساب دیکھا

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

تمہارے مستوں میں ہم نے ساقی عجب طرح کا حساب دیکھا

شاہ عنایت اللہ صفی پوری

MORE BYشاہ عنایت اللہ صفی پوری

    تمہارے مستوں میں ہم نے ساقی عجب طرح کا حساب دیکھا

    کہ خون دل کی شراب دیکھی جگر کو یکسر کباب دیکھا

    تمہارے عارض کو جس نے جاناں جو ایک دم بے نقاب دیکھا

    تو بعد اس کے ہر ایک ذرہ میں اس نے بس آفتاب دیکھا

    جو ایک لحظہ میں دے رہائی تمام قید غم جہاں سے

    کوئی بھی اے دل جہاں میں تو نے مثال جام شراب دیکھا

    کسی کو مانند برق دیکھا تپاں تمہارے الم میں جاناں

    کسی کو غم میں تمہارے گریاں جہاں میں مثل جواب دیکھا

    جو میرا مرشد ہے شاہ خادم کہوں میں کیا وصف اس کا آثمؔ

    نہ کوئی اس کی مثال ہم نے جہاں میں عالی جناب دیکھا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے