Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نقاب رخ سے اٹھا لو کہ عید آئی ہے

نا معلوم

نقاب رخ سے اٹھا لو کہ عید آئی ہے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    نقاب رخ سے اٹھا لو کہ عید آئی ہے

    ہمیں گلے سے لگا لو کہ عید آئی ہے

    نظر نظر سے ملا لو کہ عید آئی ہے

    اسی کا جشن منا لو کہ عید آئی ہے

    ہماری بات نہ ٹالو کہ عید آئی ہے

    ہمیں گلے سے لگا لو کہ عید آئی ہے

    خوشی میں عید کہ اتنا کرم تو فرماؤ

    گلے سے چاہنے والوں کے آکے لگ جاؤ

    عید ملنے کے بہانے تو پاس آ جاؤ

    سہارا پیار کا دے دو ہمیں نہ تڑپاؤ

    ہم عاشقوں کی دعا لو کہ عید آئی ہے

    کبھی تو بات کرو سامنے آ کر دلبر

    ہمیں دکھا دو چہرۂ انور دلبر

    عید کے روز کو ملنا بھی ہے بہتر

    بھلا کے سارے گلے آج تو ہم پر دلبر

    نگاہ لطف کی ڈالو کہ عید آئی ہے

    عید کا دن تو بڑا لا جواب ہوتا ہے

    سرور دل کو عجب دستیاب ہوتا ہے

    ہر ایک چہرہ شگفتہ گلاب ہوتا ہے

    عید ملنے سے تو حاصل ثواب ہوتا ہے

    ثواب تم بھی کما لو کہ عید آئی ہے

    خوشی سے لوگ ہوئے جا رہے ہیں دیوانے

    بھلا دیے ہیں عداوت کے سارے افسانے

    خلوص و پیار کے چھلکے ہوئے ہیں پیمانے

    خدا را چھوڑ دو ہارون ہر ستم ڈھانے

    قریب اپنے بلا لو کہ عید آئی ہے

    وہ دل ہی کیا تیرے ملنے کی جو دعا نہ کرے

    میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے

    ہمیں گلے سے لگا لو کہ عید آئی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے