پہلوئے دشمن میں وہ گل رو ادھر مسرور ہے
دلچسپ معلومات
دہلی کی مشہور گائیکہ ممتاز جان نے اس غزل پر اپنی آواز دی ہے جس کی خبر ’’ارمانِ وصل‘‘ نامی گلدستہ سے ملتی ہے۔
پہلوئے دشمن میں وہ گل رو ادھر مسرور ہے
ہجر میں اپنا دل مضطر ادھر رنجور ہے
جلوہ فرما آج کوٹھے پر وہ رشک حور ہے
طالب دیدار کہتے ہیں کہ شمع طور ہے
میرا ثانی بھی وفاداروں میں ملنا ہے محال
بے وفاؤں میں جو وہ یکتا بت مغرور ہے
کس طرح تاریکئ مرقد کا مجھ کو خوف ہو
داغ جو سینہ میں ہے وہ رشک چراغ طور ہے
کون ہے ملک سخن میں اس سے جو واقف نہیں
شاعروں میں ناظم شیریں بیاں مشہور ہے
- کتاب : Arman-e-Wasl (Pg. 3)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.