Font by Mehr Nastaliq Web

متکوب نمبر؍۷

نا معلوم

متکوب نمبر؍۷

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    خواجہ معین الدین چشتی کے مکاتیب جو قطب الدین بختیار کاکی کے نام سے عوام میں منسوب ہیں، تاہم اہلِ تحقیق کے نزدیک یہ نسبت صحیح اور مستند نہیں مانی جاتی۔

    عارفِ معارف حق آگاہ، عاشق اللہ میرے بھائی قطب الدین اوشی اللہ تعالیٰ آپ کے فقر کو زیادہ کرے، دعا گو کی طرف سے انس آمیز سلام کے بعد مکشوف رائے معرفت پیرائے ہو۔

    عزیز من! اپنے مریدوں کو ضرور بتا دینا کہ فقیر و مرشد کامل سے کیا مراد ہے اور اس کی علامت کیا ہے اور یہ کیوں کر پہچانا جاتا ہے۔

    مشائخ طریقت نے فرمایا ہے کہ

    ’’الفقر ما لا یحتاج الی کل شیئی“

    ترجمہ : فقیر اس شخص کو کہتے ہیں جو تمام ضروریات سے فارغ ہو۔

    اور اس کے باقی رہنے والے چہرہ کے اور کسی چیز کا طالب نہ ہو، چوں کہ تمام موجودات اس کے باقی رہنے والے چہرے کا آئینہ اور مظہر ہے، اس واسطے وہ ان سے اپنا مقصود دیکھتا ہے۔

    بعض لوگوں نے اس کی تشریح یوں فرمائی ہے کہ کامل فقیر اسے کہتے ہیں کہ جس کے دل سے سوائے حق کے سب کچھ دور ہو اور اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی اس کا مقصود یا مطلوب نہ ہو، جب ما سوائے اللہ دل سے دور ہو جاتا ہے مقصد حاصل ہوجاتا ہے، پس طالب کو ہمیشہ مطلوب و مقصود کے در پے رہنا چاہیے، اب یہ معلوم کر لینا چاہیے کہ مطلوب و مقصود کیا ہے۔

    سو واضح رہے کہ مقصود یہی درد و سوز ہے، خواہ حقیقی ہو خواہ مجازی، یہاں سوز مجازی سے ابتدائے شریعت کے احکام ہیں۔

    والسلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے