Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

انیس الارواح مجلس (۲۵)

خواجہ عثمان  ہارونی

انیس الارواح مجلس (۲۵)

خواجہ عثمان ہارونی

MORE BYخواجہ عثمان ہارونی

    دلچسپ معلومات

    ملفوظات :خواجہ عثمان ہارونی جامع : خواجہ معین الدین چشتی

    درویشوں کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی، آپ نے زبان مبارک سے فرمایا کہ رسول اللہ سے حدیث میں ہے کہ جو شخص درویشوں کو کھانا کھلاتا ہے وہ تمام گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے

    پھر فرمایا کہ تین قسم کے لوگ بہشت کی طرف نہیں آئیں گے۔

    ایک جھوٹ بولنے والا درویش۔

    دوسرا بخیل دولت مند۔

    تیسرا خیانت کرنے والا سوداگر۔

    تینوں کو سخت عذاب ہوگا، پس جب درویش جھوٹا اور دولت مند بخیل بن جائے اور سودا گر خیانت کرنے والا ہوجائے تو خداوند تعالیٰ دنیا سے برکت اٹھا لیتا ہے۔

    پھر فرمایا کہ جو شخص دن رات میں ہر نماز کے بعد سورۃ یٰسین اور آیۃ الکرسی ایک دفعہ اور قل ھواللہ احد تین مرتبہ پڑھے اور خداوند تعالیٰ اس کے مال اور اس کی عمر کو زیاہ کرتا ہے اور اس کو قیامت کے میزان اور پُل صراط کے حساب میں آسانی ہوتی ہے۔

    جونہی خواجہ صاحب نے ان فوائد کو ختم کیا، آپ یاد الٰہی میں مشغول ہوگئے اور خلقت اور دعا گو واپس چلے آئے۔

    الحمدللہ علیٰ ذلک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے