کہاں ہے لا_مکاں میں در_بدر اللہ ہی اللہ ہے
کہاں ہے لا مکاں میں در بدر اللہ ہی اللہ ہے
خدائی میں ہر اک فرد بشر اللہ ہی اللہ ہے
احد سے جو بنا احمد اسی کا نام ہے واحد
ہمارا اک یہی پیغامبر اللہ ہی اللہ ہے
ابوبکر اور عثمان ہیں خدا نزدیک عارف کے
علی اللہ ہی اللہ ہے عمر اللہ ہی اللہ ہے
کھلا نور السمٰوت کی آیت سے یہی عقدہ
کہ زیر اللہ ہی اللہ اور زبر اللہ ہی اللہ ہے
خیال سورۃ واللیل والفجر اب جو رکھتے ہیں
ہمارے پاس ہر شام و سحر اللہ ہی اللہ ہے
سمجھ کر معنی آمنت باللہ اب یہ کہتا ہوں
ہے خیر اللہ ہی اللہ اور شر اللہ ہی اللہ ہے
یہی پیر مغاں یا قابض پڑھ پڑھ کے کہتا ہے
ہے نار اللہ ہی اللہ اور شر اللہ ہی اللہ ہے
ہے مطلق نام اسی کا سب جہاں میں قاضی الحاجات
ہے سیم اللہ ہی اللہ اور زر اللہ اللہ ہی ہے
نہال گلشن ہستی اگا ہے پڑھ کے یہ کلمہ
شجر اللہ ہی اللہ ہے ثمر اللہ ہی اللہ ہے
یہی کہتا تھا آذر خود بنا کر بت کو ہاتھوں سے
صنم اللہ ہی اللہ ہے حجر اللہ ہی اللہ ہے
تجلیٔ جلالی اور جمالی سے کھلی یہ رمز
ہے شمس اللہ ہی اللہ اور قمر اللہ ہی اللہ ہے
مزا ہر اک نفس آتی ہے مجھ کو جان جاناں سے
سراپا و دل و خون جگر اللہ ہی اللہ ہے
در شہوار کہتا ہے لگا کر منہ کو کانوں سے
زمرد اور یاقوت و گہر اللہ ہی اللہ ہے
ہر چشم بصیرت ہے تو دیکھ اب ساری خلقت میں
کہ ہر اک ذرہ میں خود جلوہ گر اللہ ہی اللہ ہے
تو جس کی دید کا طالب ہے تیری مردمک میں وہ
سمجھ اے بوالہوس تیری نظر اللہ ہی اللہ ہے
سمندر جوش کھا کھا کر یہی کرتا ہے شور و غل
حباب و قطرہ و موج اور بھنور اللہ ہی اللہ ہے
بزرگ و خرد کا رتبہ ملے گا کب حقیقت میں
پدر اللہ ہی اللہ ہے پسر اللہ ہی اللہ ہے
کریں ہم فیصلہ اب کس طرح شیخ و برہمن کا
ادھر اللہ ہی اللہ ادھر اللہ ہی اللہ ہے
ہیں عاشقؔ اس کے ہم بندے ہمارا خواجۂ چشتی
معین الدین پیر راہ بر اللہ ہی اللہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.