Font by Mehr Nastaliq Web

وہ خم_ابرو کعبۂ_جاں ہے سجدہ_گہ_عشاق_جہاں ہے

آیت اللہ جوہری

وہ خم_ابرو کعبۂ_جاں ہے سجدہ_گہ_عشاق_جہاں ہے

آیت اللہ جوہری

MORE BYآیت اللہ جوہری

    وہ خم ابرو کعبۂ جاں ہے سجدہ گہ عشاق جہاں ہے

    لعل لب اس کا قوت رواں ہے صلی اللہ علیہ وسلم

    سب نبیوں میں محمدؐ نامی ادب سے لوں میں نام گرامی

    کام بنے دور ہو ناکامی صلی اللہ علیہ وسلم

    کیا ہوئے جو درس میں پاؤں خاک قدم آنکھوں سے لگاؤں

    صورت دیکھ نثار ہو جاؤں صلی اللہ علیہ وسلم

    کیا جینا یہ تم بن جینا اس درد سے چاک‌ ہو سینہ

    ہم سے دور پڑا ہے مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم

    ہند کی خاک سے دور عرب ہے تن کو تاب و طاقت کب ہے

    لیکن دل دیدار طلب ہے صلی اللہ علیہ وسلم

    کیا ہوئے جو نصیب ہو یاور دیکھوں حسن و جمال پیمبر

    ہووے دل و دماغ معطر صلی اللہ علیہ وسلم

    حق نے تمہیں فرمایا یہ انا اعطینک الکوثر

    مجھ کو دیجیو جام بہ محشر صلی اللہ علیہ وسلم

    جوہرؔ یا گر پر ز گناہ ہے موئے سفید و روئے سیاہ ہے

    یا حضرت یہ شفاعت خواہ ہے صلی اللہ علیہ وسلم

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 14)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے