Sufinama

آنکھیں ہوں تیری یاد میں نم اور زیادہ

عبدالستار نیازی

آنکھیں ہوں تیری یاد میں نم اور زیادہ

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    آنکھیں ہوں تیری یاد میں نم اور زیادہ

    جھک جائے یہ دل سوئے حرم اور زیادہ

    تکتا ہی رہوں گنبد خضریٰ کے میں جلوے

    ہو جائے جو تھوڑا سا کرم اور زیادہ

    ہر وقت سجاؤ گے درودوں کی جو محفل

    سرکار کے پھر ہوں گے کرم اور زیادہ

    بس آیا ہی جاتا ہے کوئی دم میں مدینہ

    اے شوق اٹھا اپنے قدم اور زیادہ

    جب بھیڑ بنے کوئی تو کر یاد نبی کو

    رکھے گا خدا تیرا بھرم اور زیادہ

    قرآن سے ہے ملتا لک ذکرک کا اشارہ

    لہرائے گا آقا کا علم اور زیادہ

    لکھتا ہی رہے گا نعت نیازیؔ تو نبی کی

    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 95)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے