Sufinama

دامن_مصطفیٰ تھام لو عاصیو

عبدالستار نیازی

دامن_مصطفیٰ تھام لو عاصیو

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    دامن مصطفیٰ تھام لو عاصیو

    آئیں گی رحمتیں جوش پر آج بھی

    لوٹ سکتے ہو گر لوٹ لو بے خطر

    ان کا جاری ہے فیض نظر آج بھی

    چودہ سو سال پہلے جو اٹھی نظر

    چاند دو ہو گیا ایک پل میں مگر

    عظمت مصطفیٰ کی ارے بے خبر

    دے رہا ہے شہادت قمر آج بھی

    دے رہی ہیں مدینے کی گلیاں صدا

    اب بھی جوبن پہ ہے گلشن مصطفیٰ

    جس جگہ سے ہیں گزرے حبیب خدا

    مہک دیتی ہے وہ رہگزر آج بھی

    اپنے اللہ سے آقا کا در مانگ لو

    اپنے آقا سے اللہ کا گھر مانگ لو

    ان سے رحمت بھری اک نظر مانگ لو

    ہوگی تاریکیوں میں فجر آج بھی

    جو جھکے ان کے در ایسا سر مانگ لو

    بے خبر ہو تو ان کی خبر مانگ لو

    یاد سرکار میں چشم تر مانگ لو

    زندگی خوب ہوگی بسر آج بھی

    نعت سرمایۂ زندگی بن گئی

    ذکر ان کا میری بندگی بن گئی

    مردہ دل کے لئے تازگی بن گئی

    نام سرکار میں ہے اثر آج بھی

    ہر گھڑی نام لے اپنی سرکار کا

    تو نیازیؔ مدینے کے غم خوار کا

    بن جا سائل محمد کے دربار کا

    پھر یہ تیرے ہیں شام و سحر آج بھی

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 14)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے