Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میرے داتا کے عرس پر آنے والو سنو آ رہی ہے سدائے_بلالی

عبدالستار نیازی

میرے داتا کے عرس پر آنے والو سنو آ رہی ہے سدائے_بلالی

عبدالستار نیازی

MORE BYعبدالستار نیازی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان داتا گنج بخش حضرت علی ہجویری (لاہور۔پاکستان)

    میرے داتا کے عرس پر آنے والو سنو آ رہی ہے سدائے بلالی

    کوئی دم میں ہیں آنے والے محمدؐ سجائے ہوئے دوش پر کملی کالی

    ادھر میرے داتا کی بارات ادھر ہوتی رحمت کی برسات دیکھو

    سلامی کو آئے ہیں اجمیری خواجہ یہ ہے میرے داتا کا دربار عالی

    وہ خواجۂ گنج شکر بھی ہیں آئے لو کلیر کے وہ تاجور بھی ہیں آئے

    ہیں بن ٹھن کے یاروں کے جھرمٹ میں دیکھو مدینے سے آئے مدینہ کے والی

    ہے کتنا حسیں تیرے زینے کا نقشہ ہے روضہ تمہارا مدینے کا نقشہ

    تیری جالیوں میں نظر آ رہی ہے میرے کملی والے کے روضے کی جالی

    خدا را نگاہ کرم اب تو کر دو فقیروں کے دامن خزانوں سے بھر دو

    بڑی آس لے کر اے ہجویری داتا کھڑے ہیں ترے در پہ تیرے سوالی

    خدا کی ہے رحمت گھٹا بن کے چھائی گھڑی آج مقبولیت کی ہے آئی

    نیازیؔ دعا مانگو اپنے وطن کے چمن کی سلامت رہے ڈالی ڈالی

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نیازی (Pg. 65)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے